وفاقی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ز پر نیا ٹیکس نہ لگایا جائے، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور 

      وفاقی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ز پر نیا ٹیکس نہ لگایا جائے، ڈی ایچ اے ...

  

 لاہور (رپورٹ، میاں اشفاق انجم، تصاویر، ایوب بشیر) رئیل اسٹیٹ سیکٹرز پر وفاقی بجٹ 2021ء میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے ٹیکسز کا پرانا ٹیرف بحال رکھا جائے تعمیراتی پیکیج میں جون 2022ء تک توسیع دی جائے، ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ڈی سی ریٹس میں اضافہ نہ کیا جائے۔ بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کیلئے خصوصی پیکیج دیا جائے۔ اسٹام ڈیوٹی اور ایڈوانس ٹیکس بڑھانے سے مارکیٹ گر سکتی ہے وزیر خزانہ کے مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرنے میں رئیل اسٹیٹ بلڈر اور ڈویلپرز کو پورا ہفتہ نان سٹاپ کام کرنے کی اجازت دی جائے ڈی ایچ اے لاہور کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے تمام دھڑوں نے وزیر اعظم کے ملکی معیشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو درست سمت قرار دیدیا رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو وفاقی اور صوبائی بجٹ سے بڑی امیدیں ہیں۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹرز کی موجودہ پالیسی جاری رکھی جائے گھر بنانے کے لئے دی گئی ایمنسٹی سکیم میں بھی ایک سال کی توسیع کی جائے۔ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے موجودہ اور سابق عہدے داروں کی و فاقی اور صوبائی بجٹ کے حوالے سے روزنامہ پاکستان سے گفتگو میں تجاویز موجودہ صدر ابوبکر بھٹی چیئرمین آصف جہانگیر نائب صدر سید داؤد بخاری عبدالشکور مون ملک سیکرٹری میاں شاہد فنانس سیکرٹری ذوالفقار حسین سیکرٹری اطلاعات علی اکبر بھٹی جوائنٹ سکریٹری میاں احمد یاسر سینئر نائب صدر میجر (ر) انوار ڈار نے کہا ہے گزشتہ ایک سال سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار چل نکلا ہے اسی پالیسی کو جاری رکھا جائے سابق صدر میجر وسیم نور چودھری میاں طلعت احمد مجیر (ر) رفیق حسرت، میجر جاوید ضمیر نے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ایمنسٹی سکیم میں جون 2022ء تک توسیع دی جائے سابق سیکرٹری ڈاکٹر خالد چودھری حاجی زاہد حسین سابق نائب صدر حاجی لطیف چودھری نے کہا ہے تعمیراتی پیکج اور ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کے لئے خصوصی پیکج دیا جائے۔ اسٹام ڈیوٹی میں اضافہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ میاں طلعت نے رئیل اسسٹنٹ کی لانگ ٹرم پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ابوبکر بھٹی نے کہا ہے موجودہ پالیسی سے 30 دیگر صنعتیں بھی چل پڑی ہیں میجر رفیق حسرت نے کہا ہے وزیر اعظم کے اقدامات درست ہیں ڈاکٹر خالد حاجی زاہد نے صنعت کا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ڈی ایچ اے

مزید :

صفحہ آخر -