ہاکی ٹیم کی بہترین انداز میں تربیت جاری ہے: خواجہ جنید

ہاکی ٹیم کی بہترین انداز میں تربیت جاری ہے: خواجہ جنید

  

  لاہور(افضل افتخار)قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ کھیل کی سر گرمیاں نہ ہونے کے باوجود قومی ہاکی ٹیم کی بہترین انداز میں تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور جب بھی ٹیم میدان میں اترے گی عمدہ کھیل پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیل کو فرو غ دینے کے لئے پی ایچ ایف کی جانب سے بہترین اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں جس کے مستقبل میں بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے امید ہے کہ جلد ہی قومی ہاکی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی خواجہ جنید نے کہا کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونے کے ناطہ میری ہر ممکن کوشش ہے کہ میں کھلاڑیوں کی تربیت بہترین انداز سے کروں اور اس کے لئے میں کوشاں ہوں میری محنت مستقبل میں ضرور رنگ لیکر آئے گی اور ٹیم میری توقعات پر پورا اترے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -