شہباز شریف کا اپوزیشن قائدین  کے اعزاز میں عشائیہ آج ہوگا 

  شہباز شریف کا اپوزیشن قائدین  کے اعزاز میں عشائیہ آج ہوگا 

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کے صدر اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام اپوزیشن قائدین کو (آج)پیر کوعشایہ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سیاسی محاذ پر مزید سرگرم نظر آرہے ہیں، اور انہوں نے پی ڈی ایم کو مکمل بحال کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام اپوزیشن قائدین کو عشائیے کی دعوت دی ہے، اور انہوں نے تمام اپوزیشن رہنماؤں کیلئے آج پیر کو اسلام آباد میں رات کے کھانے کا انعقاد کرنا ہے، وہ عشائیے کے دوران پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت پر قائل کریں گے۔ذرائع نے بتایا شہباز شریف پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی پی ڈی ایم میں دوبارہ شمولیت کرانے کیلئے بھی کوشاں ہیں، اور انہوں نے گزشتہ دنوں چارسدہ میں اے این پی کی قیادت سے ملاقات کی تھی، شہباز شریف پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت کیلئے مولانا فضل الرحمان کو بھی قائل کریں گے۔

شہباز عشائیہ

مزید :

صفحہ اول -