آزادی صحافت پی ٹی آئی منشور کا حصہ، میڈیا کوانڈسٹری کا درجہ دینے لگے ہیں: فردوس عاشق

آزادی صحافت پی ٹی آئی منشور کا حصہ، میڈیا کوانڈسٹری کا درجہ دینے لگے ہیں: ...

  

  لاہور(نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں صحافی برادری کی کورونا ویکسی نیشن کا افتتاح کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس  میں اپنے ہاتھوں سے صحافیوں کو کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسی نیشن کے ٹیکے لگائے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کورونا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز تر بنائے ہوئے ہے،شعبہ صحافت سے وابستہ افراد، ڈاکٹرز پیراپیڈیکس کے بعد فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے پیش نظرصوبہ کے تمام اضلاع میں صحافیوں کی ویکسی نیشن کا عمل کا آغاز کردیا گیا ہے،پنجاب حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے،حکومت میڈیاکو انڈسٹری کا درجہ دینے جارہی ہے جس سے صحافی کمیونٹی کے مسائل حل ہونگے ان کو اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کا پورا معاوضہ ملے گا اور ان کو معاشی اور سماجی تحفظ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ آزادی صحافت پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے,پی ٹی آئی صحافت کو اسکی اصلی روح کے مطابق بحال کر رہی ہے۔رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پر مکمل عملدرآمد ہوگا اورملت کے ہر فرد کو ہر طرح کی انفارمیشن حاصل کرنے ک حق ہے جس کیلئے پنجاب انفارمیشن کمیشن کام کررہا ہے،صحافتی برادری حکومت کے ماتھے کا جھومر ہے،وطن عزیز کی تعمیروترقی میں صحافی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔کورونا کے دوران صحافی برادری نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے کورونا سے متاثرہ صحافیوں کی بھرپور فنانشل سپورٹ کررہی ہے اور اب تک 378 صحافیوں میں 2 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار کی خطیر رقم سے ضرورت مند صحافیوں کو فراہم کی گئی ہے۔ صرف2020-21میں 212 صحافیوں میں ایک کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار کی رقوم کی تقسیم کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے متاثرہ 108 صحافیوں کو 6.15 ملین کی سپورٹ فراہم کی گئی۔فردوس نے کہاکہ پنجاب حکومت ہر ڈویڑن میں صحافی کالونی کے ذریعے صحافی برادری کو چھت فراہم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے جبکہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے ذریعے صحافی برادری کیلئے صحافتی امور کی انجام دہی کا عمل آزاد اور بے خوف و خطر بنا رہے ہیں۔فردوس عاشق نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ظل سبحانی دوم ابھی تک بیرون ملک فرار ہونے کے صدمے سے دو چار ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت مافیا کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی اور ان سے لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرکے عوام سے کئے گئے احتساب کا وعدہ پورا کرے گی۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -