نواز شریف، مریم کا اسرائیل جارحیت پر بیان نہیں آیا: فواد، پرویز رشید نے لیگی قائد کے بیانا ت وفاقی وزیر کو بھجوا دیئے 

  نواز شریف، مریم کا اسرائیل جارحیت پر بیان نہیں آیا: فواد، پرویز رشید نے ...

  

  اسلام آباد،لاہور(نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے نوازشریف، مریم اور داماد کا اسرائیلی جارحیت پر کوئی بیان نہیں آیا،خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں کی جائید ا د یں ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں، نواز شریف حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم،تشدد اور استبدادی رویے پر ان کا کا کوئی بیان نہیں آیا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جا ئیدادیں ہیں جس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو جواب میں غزہ پر مظالم کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے جاری بیانات کے ٹویٹ فواد چوہدری کو بھیج دئیے۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں آ و ا ز بلند کرنے کے شواہد پیش ہیں۔سینئر ن لیگی رہنما نے مزید کہا وزیر اطلاعات ہمت کریں اور یہ شواہد اپنے مقبوضہ میڈیا کو جاری کرنے کی اجازت بھی فرما دیں۔

فواد،پرویز رشید 

مزید :

صفحہ اول -