لاہور میں نان بائیوں نے ازخود روٹی مہنگی کر دی، قیمت 10روپے مقرر

  لاہور میں نان بائیوں نے ازخود روٹی مہنگی کر دی، قیمت 10روپے مقرر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کی قیمت بڑھتے ہی نان بائیوں نے روٹی بھی مہنگی کر دی۔لاہور میں روٹی کی قیمت میں نان بائیوں نے خود ساختہ 2 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد اب روٹی 10روپے کی ہوگئی۔ نان بائیوں کا کہنا ہے ایک ہفتہ پہلے آٹے کا تھیلا 850 روپے میں مل رہا تھا، اب اس کی قیمت 1070 روپے ہو گئی ہے جس کے باعث روٹی 10 روپے میں بیچنے پر مجبور ہیں۔روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہے، اب روٹی کا نوالہ بھی ان سے چھینا جا رہا ہے۔ شہر یو ں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کی قیمت کنٹرول کرے تاکہ انہیں سستی روٹی میسر آسکے۔

روٹی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -