پاکستان راہ حق پارٹی کی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلی

  پاکستان راہ حق پارٹی کی فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف ریلی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان راہ حق پارٹی کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے نمک منڈی چوک سے پشاورپریس کلب تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعدادمیں کارکنوں اوررہنماؤں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جس پراسرائیل مردہ باداورفلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کی قیادت راہ حق پارٹی کے مرکزی چیئرمین حکیم ابراھیم قاسمی،مرکزی ترجمان حاجی فضل وہاب صافی،صوبائی جنرل سیکرٹری سرورجان رحمان،ضلعی صدرسعداللہ یوسفزئی،پنجاب کے صوبائی صدرشیخ اقبال کررہے تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ابراھیم قاسمی نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کی ہمت اورجرات کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسرائیلی فوج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوارکاکرداراداکیااوریہ کہ قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت کیلئے اپنے بچوں تک کی قربانیاں پیش کیں انکامزیدکہناتھاکہ بیت المقدس کی حفاظت تمام امت مسلمہ پرفرض ہے اوراس سلسلے میں مسلمان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ہمارے دل فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی علمبردارتنظیموں کوچایئے کہ فلسطین کے معاملے پرٹھوس اقدامات اٹھائیں دریں اثنائمظاہرین نے پریس کلب کے سامنے اسرائیلی پرچم نذراتش کیااوراسرائیلی مصنوعات سے مکمل طورپربائیکاٹ کااعلان کیا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -