پشاور میں حکومتی پابندی کے  باوجود مختلف علاقوں میں   موجود سوئمنگ پول کھلے ہیں 

 پشاور میں حکومتی پابندی کے  باوجود مختلف علاقوں میں   موجود سوئمنگ پول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں حکومتی پابندی کے باوجود مختلف علاقوں میں موجود سیویمنگ پول کھلے ہیں تاہم انتظامیہ اس حوالے سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لا رہے جسکے باعث کورونا وباء پھیلنے کا خدشہ ہے شہر کے مختلف علاقوں رینگ روڈ  اور دیگر علاقوں میں موجود سویمنگ پول حکومتی پابندی کے باوجود بھی کھلے ہیں اور دور دراز سے گرمی کے ستائے ہوئے عوام سومنگ پول کا رخ کرنے لگے جسکی وجہ سے کورونا وباء پھیلنے کا امکان بڑھ گیا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے