چارسدہ،جمعیت علماء اسلام نے بڑی وکٹ حاصل کر لی
چارسدہ (بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام نے بڑی وکٹ حاصل کر لی۔ اہلسنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری مولاناحق نواز درانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ۔ باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کریگی۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام نے چارسدہ میں ایک اور بڑی وکٹ حاصل کر لی۔ اہلسنت والجماعت کے جنرل سیکرٹری مولاناحق نواز درانی نے جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔وہ باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کریگی۔اس حوالے سے ضلعی ترجمان مولانا جمیل احمد کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع چارسدہ کے امیر سابق ایم این اے شیخ الحدیث مولانا سید گوہر شاہ, مفتی طاہر اللہ درویش اور مولانا جمیل احمد پر مشتمل وفد نے ان کے ہاں جاکر انہیں جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا اس سلسلے میں وہ عنقریب ایک پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔