ملک دین خیل قومی کونسل کی نئی کابینہ تشکیل 

  ملک دین خیل قومی کونسل کی نئی کابینہ تشکیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ(نمائندہ پاکستان)ملک دین خیل قومی کونسل کے نئے کابینہ تشکیل کیلئے باقاعدہ الیکشن ہو گا۔ووٹنگ شیڈول کیلئے آئندہ میٹنگ میں طریقہ کار واضح کیا جائے گا۔ جبکہ 15 اگست کو منعقد ہو گا۔اعلامیہ جاریآج بمقام عوامی مسلم لیگ کے مرکزی دفتر باڑہ میں ملک دین خیل قومی کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں کابینہ کی تشکیل، توسیع اور برقرار رکھنے کیلئے مشاورت دیدی گئی اور 32 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کو احتیارات تفویض دیدی۔اس موقع پر اجلاس میں قومی کونسل چیئرمین حاجی عبدالواحد سمیت دیگر عہدیدار اور قومی مشران نے شرکت کی جس میں ھاشم خان، عبدالرازق آفریدی، الحاج میاں گل، ملک عابد فیض، حارث خان، ملک حسین آفریدی, معروف کنٹریکٹر بادشاہ خان، صوبت خان، جعفر لالا، ڈاکٹر عبدالوہاب، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے عبدالبادشاہ سمیت ملک دین خیل کے دیگر معزز مشران بھی موجود تھے۔اس موقع پر اجلاس میں ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سمیت دیگر قومی مشران نے قومی کونسل کے کارکردگی، کابینہ کو برقرار رکھنے اور توسیع دینے پر مشاورت دی گئی۔اجلاس کے احتتام پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے کابینہ کے تشکیل کیلئے باقاعدہ ووٹنگ ہو گا۔جو کہ 15 اگست کو باقاعدہ الیکشن منعقد کرنے اعلان کیا گیا۔