رسالپور پولیس کی قمار بازوں کیخلاف بروقت بڑی کاروائی

رسالپور پولیس کی قمار بازوں کیخلاف بروقت بڑی کاروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ رسالپور پولیس کی قمار بازوں کیخلاف بروقت بڑی کاروائی۔71 ملزمان گرفتار۔داو پر لگی 6 لاکھ 68 ہزار روپے برآمد سیف اللہ خان SHO رسالپور کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ رشکئی انٹر چینج کے قریب مرغیوں کے ذریعے جوابازی کر رہے ہیں۔جو جرم ہونے کیساتھ کرونا SOPs کی خلاف ورزی بھی تھی فوری طور پر نفری کا مناسب بندوبست کرکے جوئے کے محفل پر نہایت حکمت عملی سے کامیاب چھاپہ لگا کر بڑی کامیابی حاصل کی مرغیوں کے ذریعے جوا کھیلنے والے 71 ملزمان کو گرفتار کرکے جوئے پر لگائی گئی 06 لاکھ 68 ہزار کی نقدی برآمد کر لی گئی ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے مرغوں سمیت تھانہ سالپور منتقل کر دیا