ایم اے،ایم ایس سی امتحان2021کے نتائج کاا علان

  ایم اے،ایم ایس سی امتحان2021کے نتائج کاا علان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ُُپشاور یونیورسٹی نے مزید5 شعبہ جات کے ایم اے،ایم ایس سی امتحان2021کے نتائج کاا علان کردیاہے، کنٹرولرامتحانات پشاور یونیورسٹی سید فضل ہادی کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق سالانہ امتحان 2021کے ایم اے فارسی سال اول ر یگولر میں کوئی طالبعلم کامیابی حاصل نہ کرسکا جبکہ ایم اے فائنل فارسی کے امتحان میں تمام طلبہ کامیاب ٹھہرے، ایم اے پریوئس فارسی ریگولر میں 2امیدواروں میں سے صرف ایک امتحان میں نمودارہوا جو کامیابی حاصل نہ کرسکا اس طرح نتیجہ صفر فیصد رہا جبکہ فارسی پریوئس پرائیویٹ میں 6میں سے 4امیداواروں نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 67فیصد رہااس طرح فارسی فائنل پرائیویٹ امتحان میں 2طلبہ نمودار ہوئے دونوں نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 100فیصد رہا۔ دیگر نتائج میں سوشل ورک پریوئس میں 64میں سے 32 اور سوشل ورک فائنل ریگولر میں 59میں سے47امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے 384پرائیویٹ امیدواروں میں سے 158نے کامیابی حاصل کی جس کا نتیجہ 51فیصد رہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -