لبیک القدس مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے: مشتا ق احمد 

لبیک القدس مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے: مشتا ق احمد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 شیرگڑھ(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرسینیٹر مشتاق احمد خان  نے کہا ہے کہ30مئی کو پشاور میں لبیک القدس ملین مارچ مسجد اقصیٰ،فلسطین کی ازادی اور ارض انبیاء،حرم شریف کے تحفظ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا  جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شریک ہوں گے فلسطین کی ماوں اور بچوں کی نظریں غاصب اسرائیلی درندگی سے نجات کے لئے امت مسلمہ کی منتظر ہیں کہ ان کو غاصب اسرائیلی درندوں سے نجات دلائیں مسلمانوں کا قبلہ اول مسجد اقصیٰ اسرائیل کے ناجائز قبضے میں ہے جبکہ مقدس ترین مقامات حرم شریف اور مسجد نبوی اسرائیل کے نشانے پر ہے  اسرائیل ارض فلسطین پر اپنے غاصبانہ تسلط کے ذریعے نہتے فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرکے ان کے  بچے،عورتوں،بوڑھوں اور نوجوانوں کا قتل عام جاری رکھے ہو ئے ہیں جس میں سینکڑوں نہتے فلسطینیوں کو شہید اور ہزارون کی تعداد میں زخمی ہو ئے ہیں پوری عالم کفر اسرائیل کی پشت پناہی کر رہی ہے جبکہ57ازاد مسلم ممالک کے حکمران،ڈیڑھ ارب مسلمان اورلاکھوں مسلح مسلم افواج غاصب اسرائیل کے سامنے بے بس ہے اسرائیل کا کوئی ملک اور وجود نہیں یہ قابض ہے اسرائیل کو  دنیا کے نقشے سے مٹانا ہوگا 30مئی کو ملین مارچ سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق اور  دیگر قائدین کے علاوہ قائدحماس تحریک فلسطین  غازی خالد مشعل  بھی ٹیلیفونک خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مفتاح العلوم شیرگڑھ میں ملین مارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع مردان کے ذمہ داران کے منعقدہ  تقریب  اور بعد میں میٹ دی پریس سے اپنے خطاب میں کیا  تقریب سے ضلع مردان کے امیر غلام رسول،جنرل سیکرٹری عبد الرحیم،مولانا عبد البر اور سعید  اختر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سابق ایم این اے مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن،  سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈو کیٹ،جے ائی یوتھ کے صوبائی صدر صدیق الرحمن پراچہ، تنظیم اساتذہ ضلع مردان کے صدر اختر حسین، جے ائی یوتھ کے سابق صدر ضیاء الرحمن،پرنسپل  یوسف،سابق ضلعی نائب ناظم عطا الرحمن ایڈو کیٹ اور جے ائی یوتھ ضلع مردان کے صدر نعمان یوسف بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بر بریت اور دہشت گردی کے خلاف غیر مسلم دنیا میں عوامی مظاہرے  ہوئے جبکہ مسلم امہ کی کردار اور خاموشی  مجرمانہ غفلت ہے اسرائیلی مظالم کے خلاف اسلامی ممالک کو اجتماعی سطح پر عملی ٹھوس کردار ادا کرنا ہوگا اسرائیل انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کا مرتکب ہو چکا ہے  اسرائیل کے خلاف عالمی  عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹا نا ہوگا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پر  کفری طاقتوں کا قبضہ ہے اسرائیلی بربریت اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے او ائی سی بے جان مردہ گھوڑا ہے57ازاد مسلم ممالک نے جو سبق اسرائیل کو نہ سکھایا وہ حماس نے اسرائیل کو سکھایا اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا فلسطین کے غیور اور نہتے مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے دیکر مسئلہ فلسطین کو  انٹر نیشنل گلوبل مسئلہ بنا دیا انہوں نے کہا کہ جنگ بندی مسئلہ فلسطین کا حل نہیں بلکہ اسرائیل کی وجود کے خاتمے سے مسئلہ فلطین حل ہوگا اسرائیل کا وجود دنیا کے نقشے سے مٹانا ہوگا ان کے خلاف جہاد فرض ہے اس موقع پر تاریخی ملین مارچ کی کامیابی کے لئے ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی