اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر  غلنئی مرسلین خان پر لگائے گئے  الزامات بے بنیاد ہیں،سید خان

      اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر  غلنئی مرسلین خان پر لگائے گئے  الزامات بے ...

  

ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر غلنئی مرسلین خان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور صداقت پر مبنی نہیں ہے، محمد سید خان تفصیلات کے مطابق تین روز پہلے تحصیل صافی سے تعلق رکھنے والے گران میاں اور محمد سید نے اے جی آفیس غلنئی ضلع مہمند کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر مرسلین خان پر پینشن رقم نکالنے پر رشوت کے الزامات لگائے تھے۔ آج انہوں نے مہمند پریس کلب میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے چھ مہینے پہلے پینشن وصولی کے لئے درخواست جمع کروایا تھا۔ ہم مکمل طور آن پڑھ اور دیہاتی لوگ تھے۔ دفتر کاموں سے بے خبر ہے۔ ہم بار بار اے جی آفیس کے چکر لگایا کرتے وہاں ہمیں چند افراد نے ورغلایا کہ جب تک سپرٹینڈنٹ مرسلین کو رشوت نہیں دیں گے آپ کا کام نہیں ہوگا۔ اور ہمیں مرسلین کے خلاف پریس کانفرنس کا مشورہ دیا گیا۔ پریس کانفرنس کے بعد ایجوکیشن افس کی طرف سے معلوم ہوا کہ ہمارا پینشن اور جی پی فنڈ رقم بینک میں ہمارے اکاؤنٹ کو منتقل ہو گئے ہیں۔ جب ہم بینک گئے تو ہمارے بینک اکاؤنٹ میں پینشن اور جی پی فنڈ دونوں کے رقم منتقل ہو چکی تھی۔لہٰذا ہمارے بیان سے مرسلین سپرٹینڈنٹ اے جی افس کو عزت کو جو نقصان پہنچا ہے ہم اس سلسلے میں معذرت خواہ ہیں۔ اور مرسلین خان سے معافی مانگتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -