نوجوان سیاسی،سماجی راہنما  محمد زمان کورونا سے جاں بحق

  نوجوان سیاسی،سماجی راہنما  محمد زمان کورونا سے جاں بحق

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) نوجوان سیاسی،سماجی راہنما محمد زمان کورونا سے جاں بحق،وادی تالاش باجوڑو سے تعلق ر کھنے والے سابق ویلج ناظم محمد زمان گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے،گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،ان کے نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی،علاوہ ازیں پی پی پی کے ضلعی انفارمشن سیکرٹری عالم زیب ایڈوکیٹ نے مرحوم کی سیاسی،سماجی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے اُ ن کی جدا ئی کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا،واضح رہے کہ ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مگر بیشتر مریض کا محکمہ صحت کے پاس ریکارڈ نہ ہونے کے سبب تعداد کم بتا ئی جاتی ہے،ڈسٹر کت ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق یہ وہ مریض ہے جن کوہسپتال لا ئے اور ٹسٹ کئے بغیر گھر پر علاج معالجہ کیا جاتا ہے انہوں نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی اپیل کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -