مردان،تہرے قتل کی واردات میں ملوث 3 ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

مردان،تہرے قتل کی واردات میں ملوث 3 ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ)تھانہ طوروپولیس نے تہرے قتل کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ طورو کے علاقے بنڑبابا میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو بھائیوں اشتیاق احمد اور وقاص علی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی تھانہ طورو پولیس کے ایس ایچ او افتخارخان کی قیادت میں  پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔  ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف بھی برامدکر لئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -