جمعیت طلباء اسلام پاکستان  کا اجلاس 30 مئی کو طلب 

جمعیت طلباء اسلام پاکستان  کا اجلاس 30 مئی کو طلب 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام پاکستان نے مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی صدور و ناطمین کا دو روزہ اجلاس طلب کر لیا ہے جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی صدر ہدایت اللہ پیرزادہ نے مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی صدور و نظماء کا انتہائی اہم دو روزہ مشترکہ نمائندہ اجلاس بتاریخ 31،30 مئی 2021 بوقت 10 بجے صبح بمقام مفتی محمود مرکز پشاور میں طلب کیا ہے۔ملک بھر کے تمام ذمہ داران سے بروقت شرکت کی استدعا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ تمام صوبائی تنظیمیں اپنی سابقہ کارگزاری رپورٹس تحریری طور پر اپنے ہمراہ لائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف میدان عمل میں نکلنے کیلئے تمام طلباء تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -