پولیس چھاپہ کے دوران  ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ  سکواڈ کا اہلکار حسن زیب شہید 

 پولیس چھاپہ کے دوران  ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ  سکواڈ کا اہلکار حسن زیب ...

  

 چارسدہ(بیورورپورٹ)تھانہ پڑانگ کے حدود میں پولیس چھاپہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایلیٹ سکواڈ کا اہلکار حسن زیب شہید,فائرنگ کا مرتکب ملزم دو ساتھیوں سمیت گرفتار,شہید کانسٹیبل کو آبائی علاقے تنگی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ  سپردخاک کردیاگیا تفصیلات کے مطابق شابڑہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے چچازادوں کے خلاف تشدد کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے پڑانگ پولیس نے  شابڑہ میں شہوار عرف ثور ولد ثمر گل کے مکان پر چھاپہ مارا تاہم انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ  پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل حسن زیب شدید زخمی ہوگیا اسے ہسپتال لایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا پولیس فورس کی جوابی فائرنگ سے شہوار عرف ثور زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد ہوگیا اس کے دو غیر مسلح بھائیوں  جاوید,شاکر  کو بھی گرفتار کرکے تھانہ پڑانگ منتقل کردیا گیا شہید کانسٹیبل کی نمازجنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کی گئی جبکہ اسے اپنے  آبائی علاقے تنگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ  سپردخاک کردیاگیا اس کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی  نمازجنازہ میں ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان,ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان,ڈی ایس پیز بشیر احمد یوسفزئی,شہنشاہ گوہر خان,فاروق زمان,صابر گل سمیت دیگر پولیس افسران بھی شریک ہوئے تدفین کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -