علاقے کی ترقی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،شفیق آفریدی

علاقے کی ترقی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،شفیق آفریدی

  

خیبر (بیورورپورٹ)حلقہ پی اے 105 کے ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ علاقے کی  ترقی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں لنڈی کوتل پریس کلب کی تعمیر نو پر جلد کام شروع کیا جائے گا جس سے لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا  لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ خیبر کا ہیڈکوارٹر ہے جبکہ بدقسمتی سے پریس کلب سے محروم  رہا ہے اور یہاں کے صحافی  کرائے کے بلڈنگ میں اپنی سرگرمیاں بحال رکھے ہوئے ہیں انہوں نے اپنی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت  لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن میں 132kva ٹرانسفارمر کی تنصیب ممکن ہوئی اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں نرسنگ اور ڈاکٹرز ہاسٹلز کی تعمیر پر تقریباً کام مکمل ہو چکا ہے جس سے ڈاکٹروں کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی اور دوردراز سے آنے والے ڈاکٹرز یہاں عوام کو مہیا ہونگے  اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 6 اضافی اسپیشلسٹ  ڈاکٹروں کو بھی تعینات کیا گیا جس سے مریضوں کو درپیش مشکلات میں کمی واقع ہو گی ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے بتایا کہ سپورٹس کی سہولیات کے سلسلے میں شلمان میں گراؤنڈز تعمیر ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل سب ڈویژن میں تعلیم نسواں کیلئے وہ صوبائی حکومت کیساتھ سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ اپنے حلقے میں تین گرلز پرائمری اسکولوں کا قیام عمل میں لا رہے ہیں جبکہ اسکے علاوہ گورنمٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں ایم پی اے شفیق شیر آفریدی کا کہنا  تھا کہ وہ خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتے علاقے میں پانی گرتی ہوئی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے لنڈی کوت میں مختلف مقامات پر چیک ڈیمز کی تعمیر شروع کر دی ہے جبکہ کئی مقامات پر کام مکمل ہو چکا ہے جس سے پانی کی سطح اوپر آئے گی سفیق شیر آفریدی نے بتایا کہ محکمہ لاؤ سٹاک  کے تعاؤن سے وہ اپنے حلقے کی نادار افراد میں مرغیاں بکریاں اور عمدہ نسل کے گائے دینگے جس سے ان کی آمدنی آئے گی جس سے ان کا معاش بہتر ہو جائے گا        

مزید :

پشاورصفحہ آخر -