بنوں،اسرائیل کے خلاف و فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ 

بنوں،اسرائیل کے خلاف و فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ 

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)فیڈریشن آف ریئلٹرزپاکستان کے چیئرمین مسر ت اعجاز کے کہنے پر فیڈریشن آف ریئلٹرز خیبر پختونخوا کی کابینہ نے ڈی آئی خان ریجن میں اسرائیل کے خلاف و فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین نے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے اسرائیل کا جھنڈاجلایا احتجاجی مظاہرے سے وائس چیئر مین و آل پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ڈی آئی خان ریجن کے صدر حاجی گل مانور وزیرو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیساکہ آپ کو معلوم ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ جمارکھا ہے اورفلسطینی عوام پر اسرائیل ظلم کررہے ہیں جنہوں نے فلسطین کے معصوم بچے,نوجوان,بوڑھے اور خواتین کو بے دردی سے شہید کردیا ہے اُنہوں نے فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین کے ساتھ ہمارا کلمہ طیبہ کا رشتہ ہے اس رشتے کی بناء پرہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں فلسطینی ہمارے بھائی بہن جیسے ہیں ہم ان کے ساتھ ہر قسم کی مدد کیلئے تیار ہیں اُنہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستانی حکومت نے قانون اور آئین کے اندر اجازت دی تو مالی تعاؤن کے ساتھ جانی تعاؤ ن کیلئے بھی تیار ہیں آج خوشی کا مقام ہے کہ اسرائیل نے مسلم ممالک پاکستان اور ترکی کے دباؤ پر جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے اس کے ثمرات پاکستان اور ترکی کی خارجہ پالیسی کو جاتے ہیں آج بھی ہمارے وزیر خارجہ ملک سے باہر ہیں اسرائیل نے جب جنگ شروع کی تو امریکہ نے اسرائیل کی مدد کی اور سات سو پینتیس ملین ڈالرز دئیے امریکہ یہ نہیں چاہتا ہے کہ مسلم ممالک میں امن ہو اُنہوں نے مزید کہاکہ فلسطین کے عوام مسلم ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے جانی و مال کی حفاظت کریں اگر آج ہم نے ا ن کی مدد یا ان کیلئے آواز نہیں اُٹھائی تو قیامت کے دن ہم خدا کوکیا جواب دیں گے؟

مزید :

پشاورصفحہ آخر -