غیرقانونی کمرشل تعمیرات کیخلاف آپریشن،5دکانیں سیل

غیرقانونی کمرشل تعمیرات کیخلاف آپریشن،5دکانیں سیل

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی تعمیر کمرشل دکانات اور پلازوں کے خلاف آپریشن جاری مزید (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

پانچ دکانیں سربمہر پانچ کو وارننگ جاری  دیدی چیف کارپوریشن آفیسر جوادالحسن گوندل کی مالکان کو ہدایت تفصیل کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد اور چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی ہدایت پرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن کا غیر قانونی پلازوں اور دکانوں کے خلاف آپریشن جاری ہے چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل کی نگرانی میں ایم او پی مختیار حسین، انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان اور انسپکٹر عرفان فرید نے شہر کے مختلف شاہراہوں پر تعمیر مزید پانچ عدد دکانوں کو نقشہ پاس نہ ہونے پر سربمہر کردیا جبکہ پانچ عدد دکانوں کے مالکان کو وارننگ دی گئی کہ وہ تین روز کے اندر اپنے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے نقشہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے منظور کروائیں انسپکٹر پلاننگ غلام محمد سلطان اور انسپکٹر عرفان فرید نے میڈیا کو بتایا سیل کی گئی دکانوں کو کئی دفعہ وارننگ دی گئی تھی کہ وہ اپنے دکانوں کو میٹروپولیٹن کارپوریشن سے رجسٹرڈ کرائیں لیکن انہوں نے کارپوریشن نوٹس پر عمل نہیں کیا تھا جنہیں آج سیل کردیا گیا اور دیگر تعمیر ہونے والوں کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ تین روز کے اندر اپنے دکانات کے نقشہ پاس کرالیں ورنہ سیل کردئیے جائے گی چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے میڈیا کو بتایا کارپوریشن کا بغیر تعمیر پلازوں دکانات اور کالونیوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے عوام پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے عمارتیں پلازے اور دکانات کو رجسٹر کرانے ورنہ سربمہر کردیا جائے گا۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -