وزیراعظم ملکی ترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں، جہانزیب کھچی

  وزیراعظم ملکی ترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں، جہانزیب کھچی

  

دوکوٹہ (نامہ نگار)  یونین کونسل چک نمبر 151 سے چیئرمین کے امیدوار نواب نعیم اللہ خان ترین نے پر تکلف عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس سے ایم این اے (بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

اورنگزیب خان کھچی صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی اور ایم پی اے نواب علی رضا خاکوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں نے حکومت کو شروع دن سے کام نہیں کرنے دیا اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا انشااللہ جلد ہی عوام کو بجلی سستی ملنے کی بھی خوشخبری ملے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے حلقہ این اے 155 میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے جن میں پختہ سڑکیں سیوریج ٹف ٹائیلز بستیوں میں بجلی کی فراہمی سکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں مکمل کروا دیے ہیں اور مزید اربوں کے ترقیاتی منصوبے حکومت کو بھجوائے ہیں جو جلد منظور ہو جائیں گے اور ان پر جون میں کام بھی شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے میاں عاصم آرائیں چوہدری اسلم ایڈوکیٹ پیر علمدار شاہ میاں وجاہت آرائیں مبشر حسن سگو شیخ وحید شیخ رجب علی ظفر جٹ صفدر خان ماہنی طارق غوری شیخ ناصر اقبال ایکسین اکرم جاوید میاں کمال بھٹہ عبداللہ خان ملیزئی غلام عباس بھٹی شیخ رجب علی احمد حسن خان کھچی میاں فہیم مترو حیدر خان ونجارہ چوہدری اشرف بھلر چوہدری یاسین آرائیں سردار نور خان ملیزئی سجاد خان کھچی یوسف شاہ سمیت کثیر تعداد میں لوگ اس موقع پر موجود تھے۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -