وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کے بھائی سردار ولی محمد خان انتقال کرگئے
راجن پور، روجھان (ڈسٹر کٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) سابق وفاقی وزیر سردارعاشق حسین مزاری مرحو م کے بیٹے،وفاقی وزیر انسانی حقوق
(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
ڈاکٹر شیریں مزاری کے بھائی اور معروف سیاسی شخصیت اسٹیٹ آف بنگلہ اچھا سردارولی محمد خان مزاری انتقال کرگئے اُن کی نماز جنازہ آبائی علاقے بنگلہ اچھا میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میردوست محمد مزاری،سابق تحصیل ناظم سردار اطہر خان مزاری،سابق ایم این اے مسلم لیگ ن ڈاکٹر حفیظ الرحمن خان دریشک، سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی سردار یوسف خان دریشک، سابق ضلع نائب ناظم سردار شمشیر خان مزاری سردار بلال مزاری، سردار شیردل مزاری، سابق ناظم روجہان سرداررفیق اعظم مزاری،مسلم لیگ ن کے راہنماء سردار صفدر خان مزاری،سردار حمزہ مشرف مزاری،سردار سہیل ارسلان مزاری،سردار شہر یار مزاری سمیت پنجاب،صو بہ سندھ سے سیاسی وسماجی شخصیات،روجہان بھر کے کاروباری افراد اور شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
انتقال