اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم حکمران متحد ہوجائیں، ذیشان اختر

اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مسلم حکمران متحد ہوجائیں، ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  بہاولپور(بیورو رپور) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیلی حکومت کی طرف سے سیز فائر کے بعد دہشت گرد فورسز کی (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
مسجداقصیٰ پر چڑھائی اور نہتے فلسطینیوں پر شیلنگ سے واضح ہو گیا کہ صیہونیت کسی قاعدے قانون کی پابند نہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کیلئے مسلمان ممالک متحد ہوں اور ناجائز حکومت کو منہ توڑ جواب دیں۔ امت مسلمہ تاریخ کے تلخ ترین دور سے گزر رہی ہ، امید کی کرن نوجوانان اسلام ہیں۔ پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں فلسطین یکجہتی ریلیوں میں شرکت کرکے یہ ثابت کر دیا کہ ان کے دل فلسطینیوں کیلئے دھڑکتے ہیں۔ لہو لہو مسجد اقصیٰ امت کو پکار رہی ہے۔ یقین سے کہتا ہوں فلسطین وہ سرزمین ہے جہاں دجالیوں کا قلع قمع ہو گا اور اسلام کا بول بالا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ یہ کہنا غلط ہو گا کہ فلسطینی قید میں ہیں بلکہ ایسے دکھائی دیتا ہے کہ 57اسلامی ممالک قید میں ہیں اور 50لاکھ اسلامی فوج بے بس ہے۔ فلسطین کے غیور مسلمان، بچے عورتیں اور بوڑھے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے آزادی کی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب  نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے مسلم دنیا کے حکمران مغربی آقاؤں کے اشارے کے بغیر حرکت نہیں کر سکتے۔ غزہ کے محاصرے میں سینکڑوں شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔ غزہ میں خوراک اور ادویات کا فوری انتظام ہونا بہت ضروری ہے۔ جمعے کے روز جنگ بندی پر فلسطینی عوام خوشی اور جشن منا رہے تھے جب کہ اسرائیلی دہشت گردوں نے اچانک جنگ بندی ختم کر کے معصوم فلسطینیوں پر شیلنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے۔ واضح ہو گیا کہ مسلمانوں کو دغاباز یہودیوں کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔ مسلم حکمران اسرائیلی دہشت گردی روکنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں۔
ذیشان اختر