حکمران اتنا ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرسکیں، جاوید ہاشمی
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کی قیادت میں مسلم لیگی رہنماؤں ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، ملک رمضان اعوان، نوید اقبال و دیگر کے ہمراہ مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا برداشت (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
کرنے کی ہمت ہو۔ اور وہ انتقامی کارروائیوں کو بند کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی سب سے بدترین حکومت ہے۔کے اور بڑی تیزی سے عوام اس سے نفرت کر رہی ہے۔ اس بوکھلاہٹ میں وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ اور ظلم کی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام اب بھی مسلم لیگ (ن) سے محبت کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی ہے عوام مسائل کا شکار ہو گئی ہے۔ کاروبار بند، اسکول بند سمجھ نہیں آتی حکومت کس کے اشارے پر کام کر رہی ہے۔ اور وہ کیا چاہتی ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے پوری قوم پریشان ہے۔اور سراپا احتجاج ہے۔ اور بہت جلد عوامی سمندر اس حکومت کو بہا کر لے جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر الزام لگانے والے آج تک کچھ ثابت نہیں کرسکے۔ عدالت نے شہباز شریف کو باعزت بری کردیا ہے۔ حکومت اب ہوش کے ناخن لے اور ڈرامے بازی بند کرے۔
جاوید ہاشمی