ڈی پی او مظفر گڑھ کا فوری تبادلہ ورنہ احتجاج، تاجروں کا اعلان

  ڈی پی او مظفر گڑھ کا فوری تبادلہ ورنہ احتجاج، تاجروں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 8اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پی اومظفرگڑھ کے خلاف ضلع بھر کے تاجر وکلاء اور(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 سول سوسائٹی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں، ڈی پی اومظفرگڑھ حسن اقبال انتہائی کرپٹ نااہل اور بد اخلاق آفیسر ہے اس کا رویہ عوام الناس سے انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے، عید سے دو روز قبل ڈی پی او کے حکم پر ایس ایچ او سول لائن لاک ڈاؤن کے نام پر مختلف بازاروں کے داخلی پوائنٹ پر بیرئیر لگاکر لوگوں کی آمد و رفت بند کردی جس سے ان علاقوں کے ہزاروں رہائشی افراد اور تاجران کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں، ایس ایچ او مذکورہ نے حکومت کی جانب سے سے کرونا ایس او پیز کے عمل درآمد کے نام پر لوگوں کو اذیت دیتے رہے، لیکن اللہ تعالی کی جانب سے عائد ایس او پیز احترام رمضان المبارک کو نظر انداز کرتے ہوئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں چوک میں کھڑے ہوکر مشروب کی بوتل پیتے رہے جس پر سینکڑوں افراد اکٹھے ہوگئے، شیخ محمد احسان جو کہ مین بازار مظفرگڑھ کے صدر ہیں اور انہوں نے ایس ایچ او کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی بے حرمتی پر روکا جس پر ایس ایچ او صاحب مشتعل ہوگئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور 20 افراد کو حوالات میں بند کر دیا، انجمن تاجران کے صدر امیر حسن موقع پر پہنچے مشتعل لوگوں کے جذبات کو ٹھنڈا کیا اور ایس ایچ او مذکورہ کو لوگوں کے اشتعال سے بچانے کے لئے موقع سے نکال دیا، کچھ دیر بعد ڈی ایس پی نے 3 ایس ایچ او کے ہمراہ سید امیر حسن، شیخ عامر سلیم اور ملک جاوید اختر سے مذاکرات کیے مذاکرات میں پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور انجمن تاجران نے کسی قسم کے احتجاج نہ کرنے کا وعدہ کیا معاملات طے ہونے کے بعد زیر حراست تمام افراد کو رہا کر دیا گیا، ڈی پی اومظفرگڑھ نے جلتی پر تیل پھینکتے ہوئے شیخ محمد احسان کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دیا جو کہ پولیس اور انجمن تاجران کے درمیان طے ہونے والے معاملات سے سراسر بد عہدی اور رو گردانی تھی، جس پر مظفر گڑھ کے تاجر مشتعل ہوگئے اور احتجاج پر مجبور ہوئے، عید کے روز شیخ محمد احسان نماز فجر کے لیے نکلے تو تھانہ سول لائن پولیس نے انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جس پر نمائندگان سید امیر حسن، عامر سلیم، ملک جاوید اختر اور متعدد افراد نے ڈی پی او سے رابطہ کرکے اس معاملے پر توجہ دلوائی، ڈی پی او حسن اقبال نے تاجر نمائندگان کی درخواست کو توہین سمجھتے ہوئے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور ایس ایچ او مذکورہ کو حکم دیا کہ شیخ احسان کے خلاف ایف آئی آر کو سیل کر دیا جائے تاکہ ضمانت نہ کروا سکے اسی طرح بازار کے منتخب صدر بغیر کسی جرم کے پانچ دن تک عید پر پابند سلاسل رہے اور ڈی پی او حسن اقبال کی ذاتی انا کی تسکین کا باعث بنے،  اسی اثنا میں ڈی پی او مظفرگڑھ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے عہدیداران سے بھی بدتمیزی کی اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر ضلع بھر کی بار ایسوسی ایشنز میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، جس سے عوام الناس کو بے حد تکلیف کا سامنا کرنا پڑامختلف تاجر تنظیموں ک عہدیداران جن میں ظفر اقبال صدیقی صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان، سید امیر حسن صدر انجمن تاجران مظفرگڑھ، شیخ عمر سلیم جنرل سیکرٹری انجمن تاجران مظفرگڑھ، ارشاد حسین بھٹی صدر انجمن تاجران وہاڑی، شیخ محمد سلیم صدر انجمن تاجران میلسی، راؤ محمد خلیل جنرل سیکرٹری انجمن تاجران وہاڑی، ظفر امین چوھان جنرل سیکرٹری خانیوال، شیخ محمد نقیب صدر انجمن تاجران ڈی جی خان، طارق اسماعیل جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ڈی جی خان، ملک محمد مظفر صدر انجمن تاجران لیہ، شیخ محمد کمال جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لیہ، میاں محمد اصغر صدر انجمن تاجران لودھراں، خواجہ عبید الرحمن صدر انجمن تاجران کہروڑپکا، علاؤالدین مزاری صدر انجمن تاجران راجن پور، محمد اشرف علی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راجن پور، ممتاز علی بابر نائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران و جنرل سیکرٹری بروکر ایسوسی ایشن ملتان، مرزا اعجاز علی بیگ چیئرمین جنوبی پنجاب چیمبر آف سمال ٹریڈرز، شیخ بشارت چوکت صدر جنوبی پنجاب چیمبر آف سمال ٹریڈرز، چوہدری محمد ارشد باجوہ جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب چیمبر آف سمال ٹریڈرز، شیخ طاہر امجد ضلعی صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان، احتشام الحق چیئرمین چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان اور عزیز الرحمن انصاری جنرل سیکرٹری چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان تھے نے کہا کہ ہم آٹھ اضلاع کے تاجر نمائندگان موجود ہیں ہم مظفرگڑھ کے تاجروں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے اگر اس آفیسر کا فوری تبادلہ نہ کیا گیا تو یہ آگ مظفرگڑھ سے نکل کر پورے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع تک پہنچ سکتی ہے، اگر مظفرگڑھ میں امن ا امان کی صورتحال بگڑتی ہے تو تمام تر ذمہ داری ڈی پی او حسن اقبال پر عائد ہو گی، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جب تک اس ناپسندیدہ شخص کو یہاں سے ٹرانسفر نہیں کیا جاتا ہمارے احتجاج کا دائرہ وسیع ہوتا جائے گا۔انہوں نے چیف منسٹر پنجاب آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے مذکورہ افسر کو مظفرگڑھ سے نہ صرف تبدیل کیا جانے کا مطالبہ کیا بلکہ اختیارات سے تجاوز اور بدتہذیبی کے الزامات کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔
اعلان