پیرامیڈیکس کیلئے کرونا الاؤنس  پنجاب حکومت کی طرف سے لیٹر فائنل،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    پیرامیڈیکس کیلئے کرونا الاؤنس  پنجاب حکومت کی طرف سے لیٹر ...

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) حکومت پنجاب نے پیرا میڈیکس کے لئے کورونا الاونس کے اجرا کا لیٹر جاری کردیا،پاکستان پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال نے معاملے پر آواز بلند کی تھی تفصیل کے مطابق پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال کے کورونا الاونس (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کے اجرا کے لئے حکومت نے لیٹر جاری کردیا۔اس حوالے سے صدر پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال رانا عامر کا کہنا تھا وہ  پیرا میڈیکس دوست جنہوں نے کورونا وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دی فرنٹ لائن ورکر بنے ان کا حق تھا کہ انہیں الاونس  دیا جائے ایسوسی ایشن ملازمین کی بھر پور آواز بنی اس سارے عمل میں ایم ایس نشتر ڈاکٹر شاہد بخاری، اے ایم ایس ڈاکٹر عرفان نے ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور الحمدللہ ایسوسی ایشن نے اپنا وعدہ وفا کیا۔ انشااللہ تمام ضروری کوائف پورے ہونے کے بعد جلد ملازمین کے اکاونٹ میں رقم ٹرانسفر کر دی جائے گی۔

لیٹر فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -