سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی  آج برسی، بہاولپور میں سرکاری چھٹی

  سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی  آج برسی، بہاولپور میں سرکاری چھٹی

  

نورپورنورنگا (نامہ نگار) ریاست بھاولپور کے آخری نواب محسن پاکستان سرصادق محمد خان عباسی پنجم کی برسی آج انتہائی عقیدت 

(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،ان کی برسی کے موقع پر بھاولپور میں سرکاری چھٹی کی جارہی ہے،جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نواب سرصادق محمد خان عباسی کو پاکستان کیلئے بیلوث خدمات کے نتیجے میں قائد اعظم نے محسن پاکستان کے لقب سے نوازا تھا،پاکستان کا یہ عظیم محسن 24مئی 1966کو لندن میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملا،آپ کی نماز جنازہ قاضی عظیم الدین نے پڑھائی جس میں اس وقت آٹھ لاکھ افراد نے جنازہ میں شرکت کی،آپ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ قلعہ ڈیراور ڈیرہ نواب احمد پور شرقیہ میں نواب خاندان کے شاہی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا،تدفین کے بعد آپ کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی،عالم اسلام کا یہ عظیم سپوت آج وہاں آسودہ خاک ہے۔

سرکاری چھٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -