حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف عوام مہنگائی کے حوالے،شیر علی گورچانی

حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف عوام مہنگائی کے حوالے،شیر علی گورچانی

  

 مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے یہاں صحافیوں سے گفتگو 

(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اب انتقامی کارروائیوں میں اتنا اندھی ہو چکی ہے کہ اس کو ملک کی عوام کے مسائل اور ان کو درپیش مسائل کا کوئی علم نہیں رہا ان کے تنخواہ خوار ترجمان صرف اور صرف اپوزیشن کی کردار کشی پر مقرر کر دیے گئے ہیں جب کہ تبدیلی سرکار کیدور میں شدید مہنگائی وبیروزگاری نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہیعوام موجودہ نااہل حکومت کی ناقص پالیسوں سے بالکل تنگ آچکے ہیں عوام اب مسلم لیگ ن کے تاریخی دور کو یاد کررہے ہیں جس میں عوام کی خوشحالی کی خاطر اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے تھے کیونکہ مسلم لیگ ن عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے اورمیاں برادران جمہوری اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے پنجاب میں گڈ گورننس کی صورتحال بالکل خراب ہے ملک بھر کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے تین سالوں سے عوام کو کوئی ریلف نہیں مل رہا غریب مزدور دیہاڑی دار طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں قوم اب نااہل سلیکٹڈ حکومت سے نجات چاہتی ہے مسلم لیگ ن اپوزیشن کیساتھ ملکر انشاء اللہ بہت جلد موجودہ کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیجے گی اور میاں برادران ملک وقوم کو تمام بحرانوں سے نجات دلائیں گے جس کی وہ بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

گورچانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -