وزیراعلیٰ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے  بھرپور اقدامات کررہے ہیں،جعفر بزدار

  وزیراعلیٰ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے  بھرپور اقدامات کررہے ہیں،جعفر ...

  

تونسہ شریف (نمائندہ پاکستان) وزیراعلی پنجاب کے بھائی سردار جعفر خان بزدار نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی قیادت میں 

(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

بھرپور ترقی کررہا ہے پنجاب کی ترقی کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے کہ پسماندہ ترین علاقوں میں بنیادی حقوق کی فراہمی اور پسماندہ ترین خطہ جنوبی پنجاب جس کی ترقی کیلیے پنجاب حکومت نے تینتیس فیصد بجٹ مختص کیا اور یہ فنڈ صرف جنوبی پنجاب پر خرچ ہورہا ہے۔ سابقہ وزیراعلی کو عوام صرف ٹی وی سکرینوں پر دیکھ سکتے تھے اور صرف تشہری منصوبے تھے عوام خدمت کا کوئی منصوبہ دیکھنے اور سننے کو بھی نہی ملتا لیکن الحمداللہ اج صحت ایجوکیشن اور روڈ کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں غریب عوام کا اعتماد بڑھ رہا ھے۔ ترقیاتی منصوبے زور شور سے جاری ہیں۔سردار جعفر بزدار نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے عملی اقدامات کرکے یہ ثابت کردیا  عوام نے ہی ان کومنتخب کیا عوام کی فلاح بہبود ان کا فرض ہے۔غریب نادار لوگوں کا علاج ہورہا ھے۔ مظلوموں  کو انصاف مل رہا ھے۔ کسی سے زیادتی  برداشت نہی ہوگی۔ سردار جعفر بزدار۔نیکہا کہ تونسہ اور کوہ سلیمان  جیسے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں ستر سالہ پسماندگی کو دور ہونے میں وقت لگتا ہے تونسہ اور دیگر پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر کھڑا ہونے کا حکومت نے تہیہ کرلیا ھے انشااللہ چند سالوں میں یہ تضاد ختم ہوکر رہے گا۔

جعفر بزدار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -