گوشت غریبوں کی پہنچ سے دور، سبزیاں، پھل مزید مہنگے، افسر دیہاڑیاں لگا کر غائب

گوشت غریبوں کی پہنچ سے دور، سبزیاں، پھل مزید مہنگے، افسر دیہاڑیاں لگا کر ...

  

  ملتان (   نیوز  رپورٹر  ) عید الفطر کو دس روز گزرنے کے باوجود گرانفروش مافیا کے تیور بدستور بگڑے ہوئے نظر آتے ہیں مارکیٹ میں ماسوائے چند موسمی سبزیوں کے جس چیز کو بھی ہاتھ لگائیں 440 وولٹ کا کرنٹ صارف کو محسوس ہونے لگتا ہے جبکہ ضلعی(بقیہ نمبر56صفحہ7پر)

 انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کے پرائس کی مانیٹرنگ کرنے کی بجائے شہر بھر میں خود کی ہی پیدا کردہ تجاوزات کو وقتی طور پر ہٹانے اور سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین سے واگزار کروانے میں مصروف ہیں انتظامیہ عدم موجودگی کا گرانفروش مافیا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں عیدالفطر کے دن سے تاحال مارکیٹ میں مٹن، بیف اور برائیلر مرغی کی قیمتیں نیچے آنے کا نام نہیں لے رہیں جس سے گرانفروش مافیا کی چاندی ہوگئی ہے۔ ضلعی پرائس کنٹرول نظام غیر فعال ہونے کے باعث گرانفروش مافیا نے سرکاری نرخنامہ ہوا میں اڑاتے ہوئے خود ساختہ قیمتیں متعارف کروارکھی ہیں سرکاری نرخنامہ کے مطابق مٹن فی کلو 800 روپے جبکہ مارکیٹ میں 1100 سے 1200 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح بیف کا سرکاری نرخ 450 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 600 سے ساڑھے 600 روپے فروخت کیا جارہا ہے جن پر عید کے اس اہم موقع پر کوئی چیک بیلنس نظر نہیں آرہا اور گرانفروش دونوں ہاتھوں سے شہریوں کی جیبیں صاف کرنے میں مصروف ہیں دوسری طرف مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ صارفین کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے برائلر مرغی گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ایک بار پھر برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی مرغی کے گوشت کی قیمت آج چار سو کا ہندسہ بھی عبور کرگئی اور آج گوشت کی قیمت 440 سے 460 روپے فی کلو کی سطح پر جاپہنچی ہے۔ جبکہ انڈے فی درجن 140 روپے تک پہنچ چکے ہیں، صارفین کے مطابق شہریوں کی عید تین روزہ تھی لیکن گرانفروش مافیا کی عید گردی دس روز بعد بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی عید قریب ہے اور بڑھتی قیمت کے پیش نظر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی مافیا کے بعد پولٹری مافیا نے عوام بالخصوص متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنانے کی ٹھان لی ہے برائیلر مرغی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کے پس پردہ عوامل کو عوام کے سامنے لایا جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں صارفین کی پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی۔ حکومت جلد از جلد قیمتیں کنٹرول کر کے ان محرکات کا پتہ چلائے جس کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے کیونکہ مٹن اور بیف تو پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کھانا بھی غریب کے لئے خواب بنتا جا رہا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -