گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق، انتظامیہ کا نوٹس، ذمہ دارآزاد

گٹر میں گر کر بچہ جاں بحق، انتظامیہ کا نوٹس، ذمہ دارآزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) افسران وعملہ میونسپل کارپوریشن فوٹو سیشن کی حد تک محدود شہر وگردونواح میں جگہ جگہ مین ہولز کے ڈھکن غائب حادثات معمول بن گئیمیونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت نے ننھے حسنین کی جان لے لیگھر سے دکان تک جانیوالا آٹھ سالہ معصوم حسنین ڈھکن نہ ہونے کے باعث میگا سیوریج کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ریسکیو 1122کا (بقیہ نمبر57صفحہ7پر)
گھنٹوں آپریشن پیشہ وارانہ صلاحیت دکھاتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں نے گھنٹوں بعد آٹھ سالہ حسنین کی نعش نکال لی المناک سانحہ پر اہل علاقہ سوگ میں مبتلا ورثاغم سے نڈھال گھر میں کہرام مچ گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی رحیم یارخان کی جانب سے اے سی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل چوبیس گھنٹے میں انکوائری مکمل کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت صرف کاغذی کاروائی کی حد تک محدود اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تاحال ذمہ دارارن کے خلاف مقدمہ درج نہ کرکے اپنی نااہلی ثابت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران وعملہ کو گرفتار کیا جائے۔واضع رہے کہ اہل علاقہ کی جانب سے درجنوں بار دفتر میونسپل کارپوریشن کے چکر لگا کر شکایات درج کروانے کے ساتھ ساتھ سٹیزن پورٹل اور تمام متعلقہ افسران کو تحریری درخواستیں دیکر مین ہولز کے ڈھکن رکھنے کی بار بار استدعا کی گئی تھی۔لیکن اس کے باوجود ڈھکن نہ رکھنے پر المناک حادثہ پیش آیا۔
احتجاج