کوٹ ادو:کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بے قابو، اموات میں اضافہ

  کوٹ ادو:کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بے قابو، اموات میں اضافہ

  

 کوٹ او(تحصیل رپورٹر)تحصیل کوٹ ادومیں کورونا وائرس کے بعد ٹائیفائیڈ بخار کی وبا بھی بے قابو ہوگئی، کورونا اور ٹائیفائیڈ کی ملتی جلتی علامات سے ڈاکٹرز تذبذب کا شکار،ملتی جلتی علامات کے باعث کورونا اور ٹائیفائیڈکے ٹیسٹ میں بھی کنفیوژن ہونے لگی،اس بارے تفصیل کے مطابق شہر کے تدریسی اور نجی ہسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے، (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

پچھلے چند روز میں تحصیل بھر میں ٹائیفائیڈ کے 5ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں،زیادہ تر مریض تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں رپورٹ ہوئے،،ملتی جلتی علامات کے باعث کورونا اور ٹائیفائیڈکے ٹیسٹ میں بھی کنفیوژن ہونے لگی،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر امجد وسیم قاضی نے کہا کہ اموات کی بڑی وجہ ٹائیفائیڈ بخار بھی ہے، گندہ پانی، مضرصحت خوراک، ٹائیفائیڈ کی بڑی وجہ ہیں، بخار، کھانسی، جسم درد، پیٹ کی خرابی ٹائیفائیڈ اور کورونا کی علامات ہیں، کورونا میں بخار ہلکا رہتا ہے، ٹائیفائیڈ میں بخار 103 اور 104 تک ہوتا ہے۔

ٹائیفائیڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -