این اے175کیلئے تین ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور، لوگوں کو ریلیف ملے گا،مبین احمد کی بات چیت

  این اے175کیلئے تین ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور، لوگوں کو ریلیف ملے ...

  

لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع رحیم یار خان کے لیے فراہم کیے گئے 15 ارب روپے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

کے ترقیاتی پیکج میں سے تحصیل لیاقت پور کو پورا حصہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نیکہا کہ مذکورہ پیکج میں تحصیل لیاقت پور کو بری طرح نظر انداز کیا جا رہا تھا جس پر انہوں نے اپنے خط میں وزیراعظم کو لیاقت پور کے عوام کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ ان کی ڈیمانڈ پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے حلقہ این اے 175 کے لیئے تین ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور کر لیئے ہیں جن میں سے کئی منصوبوں کے فنڈز متعلقہ محکموں کو منتقل ہو چکے ہیں مخدوم مبین احمد نے بتایا کہ کہ موٹروے تا ترنڈہ محمدپناہ روڈ کی کشادگی، میانی اچھا تا اللہ آباد براستہ نو آباد، کنڈانی تا بستی مہر حویلی غریب شاہ، موٹروے تا بستی لال شاہ، جندوپیر تا موسی چوک، شہباز پور روڈ تا ڈیرہ فریدی، انڑاں تا  بیٹ دیوان، چک نمبر 127 این پی تا بستی کمو بھٹی، امین آباد تا بستی تھہیم،  فیروزہ تا بستی راجہ جاوید، موری شاخاں تا پل ٹبی سیداں، غفور آباد تا بیٹ آہیر، بستی وینس تا رحمہ سکول سمیت حلقہ کی متعدد سڑکوں کی بلا امتیاز تعمیر و بحالی اور لیاقت پور و فیروزہ شہر میں کئی ترقیاتی منصوبے دیئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے مزید بتایا کہ لیاقت پور شہر، خان بیلہ، اللہ آباد، جن پور، ٹھل حمزہ، شیدانی شریف، ترنڈہ محمدپناہ  میں سوئی گیس سے محروم علاقوں کے لیئے 27 کروڑ روپے کے فنڈز بھی منظور کروا لیئے گئے ہیں۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -