مظفر گڑھ، مضر صحت دودھ پینے سے6 افراد کی حالت غیر، تحقیقات شروع
مظفرگڑھ (نامہ نگار)مضر صحت دودھ پینے سے بچوں اور خواتین (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
سمیت 6 افراد کی حالت غیر،پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے گڑھی قریشی میں مضرصحت دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی ہے متاثرین میں 2 خواتین 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں متاثرین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال زرائع کے مطابق متاثرین میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
حالت غیر