خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یارخان، فائنل سمسٹرز  کے لئے امتحانات،انتظامیہ  کی طرف سے شیڈول کااعلان کردیا گیا

خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یارخان، فائنل سمسٹرز  کے لئے امتحانات،انتظامیہ  ...

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یارخان نے صرف فائنل سمیسٹرز کے طلبا کے لئے امتحانات کے شیڈول(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 کا اعلان کر دیا باقی طلبا کے امتحانات بعد میں ہوں گے۔ تفصیل کے مطابق آئندہ ہفتے میں بی ایس پروگرامز کے فائنل سمیسٹر (سمیسٹر 8), ایم ایس سی (سمیسٹر 4)، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے طلبا کے امتحانات کا آغاز ہو گا جبکہ بی ایس پروگرامز سمیسٹر 1 تا 7 اور ایم ایس سی سمیسٹر 1 تا 3 کے طلبا کے مڈ ٹرم امتحانات بعد میں ہوں گے۔ فائنل سمیسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا کی تعداد بہت کم ہے اور ان کے امتحانات تین شفٹوں میں ہوں گے۔ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہو گا۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی طرف سے پروفیشنل امتحانات کی اجازت کے بعد کیا گیا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں این سی او سی کی طرف سے پروفیشنل امتحانات کی اجازت کا ذکر کرنے کے ساتھ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ اس فیصلے کا فائدہ فائنل سمیسٹر کے طلبا کو ہو گا کیونکہ اس پالیسی پر عملدرآمد سے ان کی فائنل ڈگری لیٹ نہیں ہو گی جس سے وہ بغیر کوئی وقت ضائع کیے ایم ایس میں داخلہ لے سکیں گے۔ جن طلبا کے فارن سکالرشپس منظور ہیں وہ بھی بروقت ڈگری مکمل کرکے آسانی کے ساتھ فارن یونیورسٹیز میں جاسکیں گے۔ تمام بی ایس پروگرامز کے سمیسٹر 1 سے سمیسٹر 7اور ایم ایس سی سمیسٹر 1 تا 3 تک کے طلبا کے امتحانات بعد میں ہوں گے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -