کوہ سلیمان، شدید بارش کے بعد  کاہا سلطان اور چھاچھڑنالے میں طغیانی،انتظامیہ کو فوری اقدامات کا حکم

     کوہ سلیمان، شدید بارش کے بعد  کاہا سلطان اور چھاچھڑنالے میں ...

  

 راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے بعد کاہاسلطان نالے اور چھاچھڑ نالے میں طغیا نی آگئی، اکیس ہزار کیوسک کاریلہ کاہا سلطان نالے جبکہ تین ہزار کیوسک کا(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 ریلہ چھاچھڑ نالے میں داخل ہو گیا،سیلابی پانی علاقہ پچادھ کے زمینی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا ہے محکمہ انہار کے ترجمان کے مطابق اس پانی سے رہائشی آبادیوں کوکوئی خطرہ نہیں کیو نکہ اتنا پانی فصلات کی کاشت میں علاقہ پچادھ کے لوگ استعمال کرتے ہیں محکمہ انہار نے رودکوہی نالوں کے قر ب وجوار کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں دوسری جانب ضلع انتظا میہ نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو اور محکمہ ریو نیو،زراعت اور لا ئیوسٹاک کوالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

طغیانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -