گنے کی بروقت کرشنگ، رقوم ادائیگی ضروری ورنہ احتجاج، منیر شاہین کی گفتگو

گنے کی بروقت کرشنگ، رقوم ادائیگی ضروری ورنہ احتجاج، منیر شاہین کی گفتگو

  

 ملتان (پ ر) کا شتکار فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین منیر شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار فاؤنڈیشن 

(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

پاکستان اور دیگر کسان دوست طبقوں کی کاوشوں کی وجہ سے آج اسمبلی میں شوگر مافیا کی طرف سے منظور کرائے گئے بل پر دوبارہ بحث کی جائے گی کاشتکار فاونڈیشن پاکستان وزیراعظم پاکستان محمد عمران خان اور محمد عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کرتی ہے کہ ہمارے مطالبات جن میں گنے کی بروقت کریشنگ کا آغاز اور  کسانوں کو بروقت رقم کی ادائیگی شامل ہیں پر غور کیا جائے ان مطالبات کی منظوری کے بغیر ھم کسی بل کو قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کسان گنے کی کاشت کے ابتدائی مرحلے میں ہی تمام اخراجات کرگزرتے ہیں اس سے أگے کسان کے پاس پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں ہوتا اب اگر حکومت شوگر ملز مالکان کو بروقت کریشنگ اور رقم کی ادائیگی کا پابند نہیں کرتی تو یہ گنے کے کاشتکار کی معاشی موت ہوگی اور ھمارے پاس سڑکوں پر أنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ منیر شاہین نے کہا ہے کہ ہم آج اسمبلی میں مثبت فیصلے کی توقع رکھتے ہیں اگر شوگر مافیا نے کوئی چال چلی اور قانون سازی میں کسانوں کے مفادات کا خیال نہ رکھا گیا تو کاشتکار فاؤنڈیشن پاکستان پنجاب بھر میں احتجاج کا فیصلہ کر سکتی ہے۔

منیر شاہین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -