ضلع رحیم یارخان میں 7نئے کالجز  بنانے کافیصلہ، نوٹیفکیشن فائنل

ضلع رحیم یارخان میں 7نئے کالجز  بنانے کافیصلہ، نوٹیفکیشن فائنل

  

  لیاقت پور (نامہ نگار)صوبائی حکومت نے ضلع رحیم یار خان میں 7 (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

نئے کالجز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تحصیل لیاقت پور میں بھی دو کالجز بنائے جائیں گے نوٹیفکیشن کے مطابق بوائز ڈگری کالج امین آباد، گرلز ڈگری کالج نلہ موسانی تحصیل لیاقت پور، بوائز ڈگری کالج رحیم یار خاں شہر، گرلز کالج ترنڈہ سوائے خان، بوائز ڈگری کالج منٹھار تحصیل رحیم یار خان، بوائز ڈگری کالج ججہ عباسیاں اور بوائز کالج سردار گڑھ تحصیل خانپور کا قیام عمل میں لایا جائے گا تحصیل لیاقت پور میں دونوں کالجز پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عامر نواز خان چانڈیہ کی درخواست پر ان کے حلقہ میں قائم کیئے جا رہے ہیں۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -