اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہر شہر مظاہرے، صہیونی جھنڈے نذر آتش

      اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہر شہر مظاہرے، صہیونی جھنڈے نذر آتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، بہاولپور، ہارون آباد، خانپور، راجن پور، قائم پور(سٹاف رپورٹر، بیور وپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیورونیوز، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کے انعقاد نادرن بائی پاس چوک پر کیا جس میں سیکنڑوں طلبہ نے شرکت کی اور ثابت کیا کہ وہ قبلہ اول اور فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سردار عابد ڈوگر کے مطابق احتجاجی مظاہرہ میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان مجاہد صالحین نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قبل اول کی آزادی ہمارا اولین فرض ہے اور جب تک حماس اور فلسطین نے یہ ظلم و ستم ختم نہیں ہو جاتا ہم اس طرح مظاہرے کرتے رہیں گے اور ہمدردی کا اظہار کرتے رہے ہیں سیکرٹری اطلاعات پنجاب جنوبی کا کہنا تھا کہ یہ احتجاجی مظاہرے کرنے کا مقصد اپنے حکمرانوں اور امن کا نعرہ لگانے والے ممالک کو بتانا ہے کہ یہ وقت ہاتھ پہ ہاتھ دہرے بیٹھنے کا نہیں یہ وقت خاموش تماشائی بننے کا نہیں بلکہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لیے اقدامات کرنے کا وقت آگیا ہے نوجوان کو کہنا چاہتا ہوں کہ جہاد ہم فرض ہے جب تلک یہ ظلم بند نہیں ہوگا ہم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم اسرائیلی پروڈکٹ سے بائے کاٹ کا اعالن کرتے ہیں اسلامی جمعیت طلبہ حکمرانوں کو پیغام دیتی ہے کہ ہوش کے ناخن اور غیرت کی گولی لیں قبل اول اور فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کریں۔احتجاجی مظاہرہ میں حنظلہ سلیم صدر بزم پیغام جنوبی پنجاب، حبیب رزاق صدر بزم پیغام ملتان اور سیکڑوں طلبہ شریک ہوئے۔ انجمن تاجران حضور ی باغ روڈ کے تاجروں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اسرائیل مردہ آباد ریلی نکالی جس کی قیادت انجمن تاجران حضور ی باغ روڈ کے صدر شیخ عثمان،آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کی، اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل، امریکہ مردہ آباد کے نعرے لگائے اور امت مسلمہ سے اسرائیل و امریکہ سے سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ کیااحتجاجی مظاہرے میں غلام زکریا قریشی جنرل سیکرٹری،شیخ محمد یونس،شیخ ذیشان،شیخ عدیل،شیخ محمد وسیم،عثمان احمد،محمد شبیر،محمد صدیق، محمد آصف لقمان،امین ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر تاجر رہنما شیخ عثمان، عارف فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا مسجد اقصٰی پر میزائل حملہ شرمناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی بہاولپورکے زیر اہتمام اسلامی کالونی سے لیکر روہی پلازہ تک اسرایلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی بہاولپورکے صدر مولانا عبدالزراق شائق،مفتی جاوید مصطفی سعیدی،سید غلام مصطفی شاہ ایڈووکیٹ،محمد مدنی شائق،مفتی اقبال نقشبدی،محمدقاسم معصومی،سید آصف شاہ،معظم علی سمیت دیگر افراد علمائے کرام اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا فلسطین میں بے گناہ شہریوں کاقتل عام تاریخ کا ظلم ہے اس پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے تاکہ بے گناہ فلسطینیوں کا فتل عام بند ہو غزہ میں اسرائیلی فوج نے دہشت اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا وہ ختم ہو اسلامی اسرایلی جارحیت خلاف مضبوط اور مشترکہ موقف اپنائیں۔امریکہ اسرائیل کی حمایت ترک کریاقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل میں فلسطین کی قراردادوں کو مسترد کیا جارہاہے۔ممتاز عالم دین مولانا علامہ محمد امجد رضا سعیدی نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا کام ہے جس کے ہاتھ میں پاور نہیں جبکہ حکومت کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کو مزمت نہیں بلکہ اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کرنا چاہیے انہوں نے حکومت کی طرف سے ہونے والے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک فرانس کے خلاف احتجاج کرے تو وزہر اعظم عمران خاں کہتے ہیں احتجاج سے فرانس کو کچھ فرق نہیں پڑتا تو اب احتجاج سے اسرائیل کو کیا فرق پڑیگا؟؟انہوں نے کہا کہ حکومت نے جس طرح اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا اور آواز بلند کی ہے اسی طرح فرانس کے خلاف بھی احتجاج کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالا جائے یہی ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔رون آباد عوامی تحریک کی جانب سے اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف اور فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت عوامی تحریک ہارون آباد محمد ناصر مصطفوی نے کی، ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔اسرائیلی دہشتگردوں کی طرف سے بیت المقدس پر بمباری اور مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی احتجاجی ریلی، ریلی کی قیادت شعیب چوہدری نے کی جبکہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر کاشف چوہدری کے علاؤہ سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی، ریلی بائی پاس روڈ سے شروع ہو کر نواں کوٹ چوک پر اختتام پزیر ہوئی جہاں نوجوانوں نے اسرائیل مردہ باد اور اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شعیب چوہدری، کاشف چوہدری اور سلیمان نواز نے کہا کہ اسرائیل امریکہ کا لے پالک دہشتگرد ہے کئی مسلم ممالک کو تباہ کرنے کے بعد اب فلسطین کے مسلمانوں پر بمباری کی جا رہی ہے نماز پڑھتے مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے پاکستان کے بائیس کروڑ عوام اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ریلی کے شرکاء نے اسرائیلی پرچم کو آگ لگا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ موقع ملنے پر اسرائیلی یہودیوں سے فلسطینی بھائیوں کا بدلہ لیا جائے گا ریلی میں فیصل افضل، سید شہزاد شاہ، رضا جٹ، عمر چوہدری، رانا کامران، قمر چوہدری و دیگر نوجوان شریک تھے۔پاکستان تحریک انصاف ضلع خانیوال کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں تقریب اور ریلی نکالی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہر عمران پرویز دھول, ضلعی صدر خواتین ونگ زاہدہ فاطمہ، سید مصدق شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ناموس رسالت ؐ اور ختم نبوت ؐ کے سفیر کے ساتھ ساتھ کشمیر اور فلسطین کے بھی سفیر بن کر سامنے آئے عمران خان نے جس جرات مندی اور دلیری سے کشمیر ی اور فلسطین نہتے مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کا علم بلند کیا اور عالم اسلام کے عظیم رہنما بن کر سامنے آئے جس پر پوری قوم کو فخر ہے انہو ں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کی دہشت گردی کو روکے اور مظلوم فلسطینی عوام کو انکا بنیادی حق اور آزادی دی جائے انہوں نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا  تقریب میں پی ٹی آئی کے جملہ ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں پریس کلب سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت مہر عمران پرویز دھول،زاہدہ فاطمہ، سید مصدق شاہ نے کی ریلی ضلع کچہری چوک تک پہنچی ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لیے شدید نعرے بازی کی۔ راجن پور میں بھی انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام فلسطین کے حق میں اسرائیل کے خلاف انجمن طلباء اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری حمید اللّٰہ لنجوانی کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی ریلی کا آغاز جامعہ انوارِ مدینہ سول کورٹ راجن پور کچہری چوک سے ہوا جس کا اختتام پریس کلب مچھی درہ راجن پور میں ہوامظاہرین نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف نعرہ بازی کی اور فضا اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی حمید اللّٰہ لنجوانی،قاری ظفر اقبال،قاری عیسیٰ بوسن،ملک امجد ایڈووکیٹ صدر جمعیت علماء پاکستان تحصیل راجن پور،ملک محمد ارشد،حافظ وقاص،فرقان الحق، ابرار حسین بوسن، فرحان ظفر توصیف احمد ملک اسلم سونترہ  محمد اویس گبول،محمد عدنان گبول، شاہد حسین رضوی منیر احمد رضوی اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیااس موقع پر انجمن طلباء اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری حمید اللّٰہ لنجوانی کا کہنا تھا کے عالم اسلام اسرائیلی دشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کرے فلسطین میں امن فوج بھیجی جاے امریکہ کی ایما پر فلسطینی مسلمانوں کا برسوں سے قتل عام کررہے ہیں 57اسلامی ممالک لاکھوں مسلمان بچوں کی آواز کو سننے جو امت مسلمہ کو پکار رہے ہیں اقوام متحدہ اور oic کی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں اسرائیلی دشت گردوں کی ظالمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں محصور فلسطینی علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں بچے نوجوان خواتین اور بوڑھے زخمی پڑے ہیں غزہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے اور دنیا تماشا دیکھ رہی ہے اب وقت آگیا ہے کے اسلامی ممالک ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف واضح لاعمل کا اعلان کرے مسجد اقصیٰ مسلمانوں کو پکار رہی ہے اسرائیل اور بھارت نے مل کر فلسطین اور کشمیری کی نسل کشی کا فیصلہ کیا ہوا ہے امریکہ کا طرز عمل انتہائی افسوس ناک ہے مسلمان ممالک کوآپس میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا اسرائیل سب سے بڑا دہشت گرد ہے عالم اسلام فلسطینی پر ظلم وبربریت کے خلاف متحد ہو کر اپنی آواز بلندکر ے عالمی برادری کا اس موقع پر دوہرا معیار قابلِ مزمت ہے فلسطین آبادی والے علاقوں پر بمباری کرنا عالمی قوانین کی ہے۔ضفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے رئیس اعظم قائم پور رانا شاہروب عمر کی سرپرستی میں اور رانا شہریاراقبال کی صدارت میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی میں شہر بھر کے سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، وکلا، طلبا اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار چیئرمین یونین کونسل قائم پور رانا شاہروب عمر کا کہناتھا کہ فلسطین میں اسرائیلیوں کی جانب سے کئے جانے والے ظلم و ستم اور جاریت کے خلاف امت مسلمہ کو اکٹھا ہونا گا۔انکا کہنا تھا مسجد اقصی اور غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے کیئے جانے والے ظلم و ستم،قتل و غارت اور جنگی عزائم پر اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی امریکی اور یورپی یونینز کی طرف سے مسلسل خاموشی پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ریلیاں