قبلہ اول کا تحفظ مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری، علامہ ابراہیم بھٹی

      قبلہ اول کا تحفظ مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری، علامہ ابراہیم بھٹی

  

   ملتان (سٹاف رپورٹر)قبلہ اول بیت المقدس کا تحفظ مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ یہود دنیا کی بدترین قوم ہیں انسانیت پر جو سفاکیت یہودیوں نے برپا کی وہ کسی نے نہیں کی۔ مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئں۔ افواج پاکستان پورے عالم اسلام کا فخر ہیں ہم سب کو قبلہ اول کے تحفظ کیلئے مستعد رہنا چاہئے ان خیالات کا اظہار ممتاز اسلامک سکالر (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

پروفیسر علامہ محمد ابراہیم بھٹی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ملتان کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ خانیوال روڈ میں القدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے ضلعی امیر علامہ عبدالرحیم گجر اور ضلعی ناظم جمعیت و ممبرامن کمیٹی علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہا کہ مسلم حکمران اسرائیل سے تمام تر تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کریں اور مسلم امہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل معاشی بائیکاٹ کریں اقوام عالم یا تو انسانی حقوق کا راگ الاپنا بند کریں یا اسرائیل کو بربریت سے روکیں انڈیا اسرائیل اور امریکہ دنیا کے امن کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ضلعی سرپرست جمعیت اہل حدیث مہتمم جامعہ اسلامیہ مفتی عبدالرحمان شاہین، امیر جمعیت سٹی مولانا محمد اسلم مجاہد نے کہاکہ اختلاف امت کے باعث یہود و ہنود نصاریٰ مسلمانوں پر بربریت کرتے ہیں یہود واحد قوم ہیں جن سے کبھی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی اسلیئے یہود و ہنود نصاریٰ کو کبھی بھی کسی مسلم ملک کا یا انسانیت کا ہمدرد نہ سمجھا جائے اور حالیہ صورتحال میں پاکستان مصر اور ترکی کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ اس موقع پر سیمینار سے ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری ہدایت اللہ رحمانی، مولانا عبد الستار مدنی، سابق کمشنر محمد امین، چوہدری عبدالحنان، ممتاز دانشور میاں عبد الشکور صابر، چوہدری عبداللطیف، ڈاکٹر اکرم ہریری،حافظ طاہر محمود، قاری محمد عبداللہ، طاہر فارق چٹھہ، مولانا عمر فاروق،مولانا عبدالرحمان شجاع آبادی،محمد سلیمان انصاری ودیگر شریک تھے۔ 

ابراہیم بھٹو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -