چوہدری نثار علی خان آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا ئینگے 

چوہدری نثار علی خان آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا ئینگے 

  

راولپنڈی(آئی این پی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلف اٹھانے سے قطعی طور پر میرے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات نہیں لوں گا،حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے، یہ عجیب منطق ہوگی کہ ایک طرف سیٹ چھوڑ دی جائے اور پھر دوسری ہی سانس میں ضمنی انتخابات میں حصہ بھی لیا جائے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا اس سے بھی بڑی سیاسی غلطی ہوگی خاص طور پر جب عام انتخابات ہونے میں ڈیڑھ دو سال  باقی ہوں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے میرے پنجاب اسمبلی کے حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے کے حوالے سے مختلف خبریں اور کہانیاں گردش کرتی رہیں۔پچھلے چند ہفتوں سے حلقے کے عوام کے ساتھ انتہائی گفت و شنید اور باہمی مشاورت کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کے (آج) پیر کے اجلاس میں حلف اٹھاؤں گا۔

 چوہدری نثار 

مزید :

صفحہ اول -