کراچی پریس کلب میں ممبران کی سہولت کے لیے ویکسی نیشن سینٹر کا قیام

  کراچی پریس کلب میں ممبران کی سہولت کے لیے ویکسی نیشن سینٹر کا قیام

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے اراکین کی سہولت کے لئے حکومت سندھ کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں کرونا ویکسین سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے تحت صحافی اور ان کے اہل خانہ کراچی پریس کلب میں ویکسی نیشن کراسکیں گے۔۔صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی اورسیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے بتایا کہ کراچی پریس کلب میں ویکسی نیشن سینٹر منگل 25مئی 2021 سے کام شروع کر دیگا۔ویکسین سینٹر میں حکومتی پالیسی کے تحت صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ویکسین لگائی جائے گی جس کے لئے کراچی پریس کلب میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ کراچی پریس کلب میں قائم ہونے والا ویکسی نیشن سیں نٹر ایک ہفتہ کام کرے گا اور صبح 10بجے سے شام4بجے تک اراکین کلب ویکسی نیشن کراسکیں گے۔۔جمعہ کے روزویکسین یشن سینٹر بند رہے گا تاہم ہفتہ اور اتوار کو کام کرے گا۔ انہوں نے بتایاکہ اراکین پریس کلب ویکسین کے لئے اوریجنل شناختی کارڈ دکھا کرویکسی نیشن کراسکیں گے۔ واضح رہے کہ اس وقت حکومتی پالیسی کے تحت 30سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے اور30برس سے زائد عمر کے اراکین پریس کلب اور ان کے اہل خانہ اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -