صوابی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے: شہرام ترکئی 

صوابی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے: شہرام ترکئی 

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے صوابی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے عوامی مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں، روڈز کی تعمیر، بجلی کے منصوبوں، سکولوں کے قیام، گلی کوچوں کی تعمیر و مرمت اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوابی بشمول پورے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات صحت انصاف کارڈ پلس پر مل رہی ہیں، نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے موجودہ حکومت نے کئی اہم منصوبے شروع کیے ہیں جس سے کاروبار اور روزگار کے مواقع نوجوانوں کو مل رہے ہیں۔ شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے مختلف پارٹیوں سے عوام مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردان صوابی ڈبل روڈ کی تعمیر سے دونوں اضلاع کے عوام کو فائدہ ملے گا جبکہ آدینہ چھوٹا لاہور انٹرچینج جس کی وزیراعظم عمران خان نے حالیہ منظوری دی ہے، صوابی کے عوام کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔  شہرام خان ترکئی نے بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ صوابی میں گرڈ سٹیشنز تعمیر کئے گئے ہیں جس سے لو وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل پورے صوابی میں حل ہو جائیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ صوابی کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے مزید کئی اہم نئے منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -