پاک فوج کی پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ قابل مذمت ہے،وزیراعلیٰ محمودخان

پاک فوج کی پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ قابل مذمت ہے،وزیراعلیٰ محمودخان

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں طرف سے  فائرنگ کے واقعے فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے افعان سرزمین کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔

مزید :

صفحہ اول -