ضلع کرم کے قبصہ سدہ میں ایف سی اہلکار اور مظاہرین میں جھڑپ، 8افراد زخمی 

      ضلع کرم کے قبصہ سدہ میں ایف سی اہلکار اور مظاہرین میں جھڑپ، 8افراد ...

  

 کرم (این این آئی)قبائلی ضلع کرم کے قصبہ سدہ میں مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ ایک ہجوم نے قصبے میں ضلعی انتظامیہ کے دفاتر پر حملہ کیا،ضلعی انتظامیہ کا دفتر ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے 20 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔مظاہرین نے دفاتر پر پتھراؤ کیا جس کے بعد اہلکار فائرنگ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ایک مقامی بزرگ حاجی سیف اللہ نے بتایا کہ مظاہرین مرکزی بازار کی طرف جارہے تھے جب فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے ایک چیک پوسٹ پر روکنے کے لیے فائرنگ شروع کردی۔ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو تھیل گیریڑن کے فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سدہ قصبے میں سیل فون سگنلز اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے ساتھ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاہم بھاری اور ہلکی ٹریفک کے لیے مرکزی شاہراہ کھول دی ہے۔

جھڑپیں 

مزید :

صفحہ اول -