حکومت عوام کو ہر شعبے میں معیار سہولیات فراہم کر رہی ہے: محمد ظہور شاکر

حکومت عوام کو ہر شعبے میں معیار سہولیات فراہم کر رہی ہے: محمد ظہور شاکر

  

 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف و مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو صحت و تعلیم سمیت ہر شعبے میں معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے، عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہو سکے۔یہ باتیں انہوں نے ضلع ہنگو دوآبہ میں ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔وفد نے معاون خصوصی کو پی کے۔84میں درپیش صحت و تعلیم، آبنوشی، آبپاشی اور سڑکوں کی تعمیرو مرمت جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت عوام کی بھر پور حمایت اور تائید سے دوبارہ برسر اقتدار آئی ہے اسلئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں اور مسائل کے خاتمے تک یہ کوششیں جاری رہیں گی یہی وجہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں موجودہ حکومت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے خطیر رقوم مختص کر رہی ہے تاکہ ان علاقوں کو بھی صوبے کے دوسرے ترقیافتہ علاقوں کے برابر لایا جا سکے۔ظہور شاکر نے بیشتر مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی کے۔84میں گیس کی فراہمی کیلئے پہلے ہی خطیر رقوم کی منظوری دی جا چکی ہے، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے بھی کروڑوں روپے ریلیز ہو چکے ہیں جبکہ دیگر مسائل کو بھی جلد از جلد حل کیا جائے گا۔معاون خصوصی ظہور شاکر نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کر کے علاقے کے لوگوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی بھر پور کوشش کریں گے۔

  

مزید :

صفحہ اول -