ملتان ڈویژن،17سہولت بازارآج سے فعال، انتظامیہ متحرک
ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہداہت پر سہولت بازار پھر سے فعال کرنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ڈویژن میں 17 سہولت بازار آج سے فعال کردیے جائیں گے۔ضلع ملتان میں 7, لودھراں میں 3,خانیوال میں 4 وہاڑی میں 3 سہولت بازار فعال کئے جائیں گے۔اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں کنٹرول نرخوں پر اشیاء فراہم کی جائیں گی۔جبکہ ضلعی انتظامیہ اشیاء خور و نوش کی قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کرے گی۔متعلقہ حکام کو سہولت بازار بارے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں شدت لاء جارہی ہے۔حکومت کی عوام دوست پالیسی کے تحت سہولت بازار فعال کئے جارہے ہیں۔
متحرک