انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس، عمران خان صدارت کیلئے منتخب 

 انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس، عمران خان صدارت کیلئے منتخب 

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کو رواں سال 5جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی۔تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے جبکہ پاکستان 5 جون کو عالمی دن پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم اعلانات کرے گا۔بلین ٹری، کلین گرین پاکستان، الیکٹرک وہیکل پالیسی، نیشنل پارکس اور گرین جابز کو اجاگر کیا جائے گا۔ دوسری جانب عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے صرف 4عالمی شخصیات کاچنا کیاگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے بھی چن لیا گیا اور وہ 4جون کی رات عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔کانفرنس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، پوپ فرانسس اور جرمن چانسلر شرکت کریں گی جبکہ ماحولیات سے متعلق میگا تقریب 5جون کو اسلام آباد میں ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال چین کو عالمی یوم ماحولیات پر انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز ملا تھا۔

 ماحولیات کانفرنس

مزید :

صفحہ اول -