سوچی کی طبیعت بالکل ٹھیک، جلد عدالت میں پیش کیا جائیگا، آرمی چیف میانمار 

 سوچی کی طبیعت بالکل ٹھیک، جلد عدالت میں پیش کیا جائیگا، آرمی چیف میانمار 

  

ینگون (آئی این پی) میانمار کی فوج جنتا کے سربراہ   مِن آنگ لائنگ نے کہا ہے کہ آنگ سان سوچی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں جلد ہی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا،ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہر وہ اقدام کر رہے ہیں۔یکم فروری کی فوجی بغاوت کے بعد میانمار کی فوج جنتا کے سربراہ نے پہلی مرتبہ ایک انٹرویو دیا ہے۔   انٹرویو میں مِن آنگ لائنگ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں جلد ہی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پچھہتر سالہ لائنگ کے مطابق سوچی کے خلاف کئی مقدمات ہیں اور انہوں نے ملکی رازداری کے قانون کی بھی صریحا خلاف ورزی کی ہے۔ فوجی سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہر وہ اقدام کر رہے ہیں، جو وہ کر سکتے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر میانمار کی فوجی بغاوت کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے جبکہ امریکا اس ملک کے خلاف پابندیاں بھی عائد کر چکا ہے۔ تاہم چین کا رویہ میانمار کے حوالے سے نرم ہے۔

سوچی 

مزید :

صفحہ اول -